31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںچنیوٹ ، زہریلی دہی کھانے سے ماں سمیت تین بچوں کی حالت...

چنیوٹ ، زہریلی دہی کھانے سے ماں سمیت تین بچوں کی حالت غیر ہوگئی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 23 مئی (اے پی پی):مبینہ طور پر زہریلی دہی کھانے سے ماں سمیت تین بچوں کی حالت غیر ہوگئی، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے محلہ فیروز کالونی میں پیش آیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی، تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر زہریلی دہی کھانے سے ماں سمیت تین بچوں کی حالت غیر ہوگی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

متاثرہ بچوں کے والد کے مطابق بچوں کی والدہ عازیہ نے بچوں سمیت گھر کی بنائی ہوئی دہی کھائی جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی ،ایک بیٹے اور دو بیٹیوں سمیت سب بے ہوش ہوگئے، جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کے ا یمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ،متاثرہ افراد میں حسان، ہانیہ اور اسوہ اور عازیہ وسیم شامل ہیں ۔ بچوں کی عمریں 7 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ چنیوٹ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات کی

- Advertisement -

ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسرز کی لواحقین اور ڈاکٹرز سے ملاقات، بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔میڈیکل سپیشلسٹ کے مطابق بچوں کو کسی قسم کی فوڈ پوائزنگ نہیں ہوئی تمام گھر والوں نے مبینہ دودھ دہی کھایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600722

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں