چنیوٹ ، شرح سود میں کمی اور مہنگائی کی شرح میں بھی کمی سےحکومت کی معاشی پالیسوں کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔وفاقی وزیر بحری امور

119
Qaiser Ahmad Sheikh
Qaiser Ahmad Sheikh

چنیوٹ۔ 24 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ اپنے ماہانہ تین روزہ دورہ چنیوٹ کے دوران اپنے کیمپ آفس میں کھلی کچہری کا انعقادکیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی،صوبائی اور ضلعی اداروں کے سربراہان جس میں واپڈا، سوئی ناردرن گیس، پولیس، بلدیہ،پاکستان ریلوے اور دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نےموقع پر ہی عوامی مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کئے۔

عوام نے قیصر احمد شیخ کی عوامی خدمت کے عزم کو سراہتے ہوئے ان کے مسلسل اقدامات پر اظہار تحسین کیا۔ قیصر احمد شیخ گزشتہ 10 سالوں سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کرتے آ رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ عوامی مسائل کے فوری حل اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر عوام سے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ وزارت بحری امور کے تمام شعبوں نے اس سال نوے ارب روپے کا منافع کمایا ہے بہتر پالیسوں کی بدولت یہ منافع ایک کھرب روپے تک پہنچ جائے گا۔

اب ہماری بندرگاہوں پر بڑے بحری جہاز آرہے ہیں جس سے اخراجات میں واضح کمی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر تمام وزراء دن رات محنت کر رہے ہیں اور ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گئے۔حکومت کی معاشی پالیسوں کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں شرح سود میں کمی اور مہنگائی کی شرح میں بھی کمی ہو ئی ہے۔ہماری حکومت شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کررہی ہے۔

اس وقت ہمارے دس کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب پی ڈی ایم کی حکو مت نے 2022 میں ملک کا اقتدار سنبھالا تھا ملک ڈییفالٹ کے قریب تھا مگر اچھی پالیسوں کی وجہ سے اب ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ میں کرڑوں روپے کے ترقیاتی بجٹ سے کام جاری ہیں جو کہ جلد مکمل ہو جائیں گے۔شہر کا سیوریج کا بڑا مسلہ حل کر نے کے لیے حکومت سے فنڈز حاصل کریں گے اور یہ دیرنیہ مسلہ حل ہو جائے گا۔اس موقعہ پر نادار خواتین میں سلائی مشین اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے آفس بوائے طالب حسین کے لیے ایک لاکھ روپے کا چیک بھی تقسیم کیا۔\378