30.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںچنیوٹ ،90 لیٹرسے زائد شراب برآمد ہونے پر4منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیاگیا

چنیوٹ ،90 لیٹرسے زائد شراب برآمد ہونے پر4منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیاگیا

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 30 اپریل (اے پی پی):چنیوٹ میں 90 لیٹرسے زائد شراب برآمد ہونے پر4منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیاگیا۔چنیوٹ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 6ملزمان کو گرفتارکرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 5اشتہاریوں،2عدالتی مفروران کو گرفتارکرلیاگیا۔90لیٹرسے زائد شراب برآمد ہونے پر4منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

ملزمان میں نوراکبر،شریف،فضل،عنصر کو گرفتار کرلیاگیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1سو سے زائدگاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 1لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔آپ کے علاقہ میں جرائم کی صورت میں قریبی پولیس سٹیشن یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590515

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں