چنیوٹ۔ 25 جون (اے پی پی):ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمدقاسم رضا کی سربراہی میں دودھ کے معیار کی جانچ کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے۔
ٹیموں نے 47 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 6ہزار لیٹر سے زائد دودھ کی جدید لیکٹو سکین مشین سے چیکنگ کی اوردودھ کی ناقص کوالٹی پر28ہزار روپے جبکہ ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران دودھ کی ناقص کوالٹی ہونے پر 8ہزار روپے کے جرمانے عائد،15 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کرادیا۔
علاوہ ازیں کریانہ سٹور سے دوران معائنہ ایکسپائرڈ مصنوعات برآمدہونے کی بناء پر7ہزار روپے جرمانہ اورایک کلو ایکسپائرڈ مصنوعات تلف،قوانین کی خلاف ورزی پر 43ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔