چنیوٹ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انظامیہ کے زیر اہتمام 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی قیادت میں ریلی و سیمینار کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن، سی او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈی اوز سیکنڈری و ایلمنٹری ڈاکٹر محسن عباس، محمد عبدالجلیل اور دیگر محکموں کے افسران،اسکولوں کے اساتذہ، طلباء سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی،شرکاء نے کشمیر یوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور کشمیریوں پر ظلم کی مزمت کی،بعد ازاں گورنمنٹ ہائی سکول میں یوم سیاہ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں طلباء و طالبات نے کشمیریوں سے اظہار سے یکجہتی اور انڈیا کے کشمیریوں پر مظالم کے حوالے سے تقاریر اور ملی نغمے و ترانے پیش کیے،سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے
اور بھارتی قبضے سے آزادی تک کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، انکا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر1947 انسانی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے جس دن بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی گئی، انکا مزید کہنا تھا کہ ہم کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور انکے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، سیمینار سے سی او ایجوکیشن ناصر عزیز نے بھی خطاب کیا، آخر میں قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے رہے، علاوہ ازیں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر تحصیل لالیاں میں اسسٹنٹ کمشنر میڈم شازیہ رحمان اور تحصیل بھوانہ میں اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود گندل کی قیادت میں بھی ریلیاں نکالی گئی۔\378
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517593