چنیوٹ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ، 3 دکانیں مسمار

74

چنیوٹ۔ 30 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن نےناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 3 دکانیں مسمار کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن نے ریونیو اور پولیس ٹیموں کے ہمراہ چنیوٹ کے علاقے چک نمبر 150,151 اور اڈا امین پور بنگلہ چوک پر کارروائی کرتے ہوئےتین دکانیں مسمار کر کے شارع عام کے رقبہ کو واگزار کروا لیا اور قابضین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو ناجائز قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔