چنیوٹ پولیس لائن میں فرسٹ ایڈ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

4

چنیوٹ۔ 29 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر ٹریفک پولیس کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جار ہے ہیں۔پولیس لائن میں فرسٹ ایڈ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں ڈی ایس پی ٹریفک سمیت ضلع بھر سے ٹریفک اہلکاروں نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ کے دوران ریسکیو 1122 اہلکاروں نے ٹریفک حادثات کی صورت میں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے حوالے سے لیکچر دیا۔ سی پی آر، خون روکنے، فریکچر کی ابتدائی دیکھ بھال اور فائر فائٹنگ کے حوالے سے فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی۔ اس حوالے ڈی ایس ٹریفک خرم شہزاد کا کہناتھا کہ آگاہی ورکشاپ کا مقصد ہنگامی حالات میں ٹریفک پولیس اہلکار موئثر کردار ادا کر سکیں۔ فرسٹ ایڈ تربیت یافتہ ٹریفک پولیس اہلکار کے بروقت رسپانس سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے