چنیوٹ پولیس نے 14ملزمان سےچرس اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا

145
Illegal weapons
Illegal weapons

چنیوٹ۔ 24 اگست (اے پی پی):چنیوٹ پولیس نے 14ملزمان سےچرس اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔چنیوٹ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سےکریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2اشتہاریوں،2عدالتی مفروران کو گرفتارکرلیاگیا۔تھانہ محمد والا پولیس نےمنشیات فروش احسن سے 7سوگرام چرس برآمد کرلی۔ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 2ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔گیس ریفلنگ پر 2مقدمات،بجلی چوری پر 5مقدمات کا اندراج کیاگیا۔

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 140مشکوک افراد،379مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 265گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جار ہے ہیں۔

ہیومن ریسورس اور جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کر کے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جار ہا ہے۔ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔آپ کے علاقہ میں جرائم کی صورت میں پولیس کو 15 پر اطلاع دیں۔