چنیوٹ۔ 05 نومبر (اے پی پی):چنیوٹ پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 85 لیٹر شراب اور 620 گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان میں شاہد، کاشف، ارتھر مسیح، حنیف اور دانش شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی، تھانہ صدر، تھانہ چناب نگر اور تھانہ کانڈیوال میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوچکے ہیں اور مزید تفتیش کاعمل جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے کہا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔