چنیوٹ پولیس کے زیراہتمام یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے چوتھے بیج کا آغاز

209

چنیوٹ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا سلسلہ جاری ہے، چنیوٹ پولیس کے زیراہتمام یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے چوتھے بیج کا آغاز کردیا گیا ۔

ڈی پی او عبداللہ احمد نے انٹرن شپ پروگرام کے طلباء سے ملاقات کی اورخوش آمدید کہا ۔ڈی پی او نے طلباء کو یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے مقاصد،دورانیہ،شیڈول سے متعلق بریفنگ دی طلباء کو پولیس ورک اور پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او عبداللہ نے کہا ہے کہ یوتھ انٹرنشپ پروگرام میں انٹرنیز کو پروفیشنل پولیس آفیسرز ٹریننگ کروائیں گے، انٹرنیز کو پولیس آئی ٹی، لاء اینڈ آرڈر، سائبر کرائم، ٹریفک قوانین،ویمن سیفٹی، چائلڈ ابیوز، مارشل آرٹس و دیگر پولیس ورک سے متعلق آگاہی دی جائے گی انٹرن شپ پروگرام کے دوران پبلک سروس ڈلیوری کے نظام اور سہولیات سنٹرز پر مکمل آگاہی دی جائے گی ۔پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام جاری رہیں گے۔

یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد عوام کے مفاد پر مبنی پولیس خدمات کو فروغ دینا ہے شہریوں کی سہولت کے لیے پبلک سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے،انٹرن شپ پروگرام سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا جو جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گا۔\