چنیوٹ۔ 31 مارچ (اے پی پی):ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں بھوآنہ،لالیاں اور چنیوٹ کی 154 سے زائد،عید گاہوں،مساجد،کھلے میدانوں میں نماز عید الفطر ادا کی گئی ۔
چنیوٹ میں تاریخی بادشاہی مسجد،لائیبریری پارک،مدرسہ فتح العلوم،مرکزی عید گاہ،مسجد سعد ابی وقاص،تبلیغی مرکز،اشرف العلوم،دارالعلوم المدینہ،اسلامیہ کالج گراونڈ،سول ہسپتال،مسجد بوہڑ والی،مدنی مسجد شوری پیپلی،مسجد لوہاراں والی،ٹاہلی والی مسجد, سمیت مسجد میں نماز عید پڑھی گئی۔نماز عید کے بعد عوام ایک دوسرے سے گلے ملے اور ایک دوسروں کو عید کی مبادک با د دی۔عیدالفطر کی نماز میں ملک پاکستان،عالم اسلام،فلسطین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
علماء کرام نے اپنے اپنے خطبوں میں کہا کہ عید الفطر اللہ پاک کی طرف سے رمضان المبارک کے بعد مسلمانوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے اور مسلمان یہ نماز عید شکرانے کے طور پر ادا کرتے ہیں۔عید الفطر کے موقعہ پر غریب افراد کو بھی یاد رکھا جائے،اس وقت امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے ،یہود و نصاری نے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں لیکن عالمی برادری اپنا کردار ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577519