23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںچنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہاتھ سے چلنے...

چنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہاتھ سے چلنے والی روٹری ویڈر استعمال کرنے کی سفارش

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 07 دسمبر (اے پی پی):پنجاب کے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کوچنے کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہاتھ سے چلنے والی روٹری ویڈر استعمال کرنیکا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ چنے کی فصل کوپیازی،باتھو،چھنکنی بوٹی،لیلی،رُت پھلائی،دُمبی سٹی اور ریواڑی سخت نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تعداد کم ہونے کی صورت میں بھی ان کی تلفی کی جانب بھرپور توجہ دیں۔

پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آبادکے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ کاشتکار جڑی بوٹی مار زہروں کی بجائے گوڈی کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ۱ٓئندہ دوتین ہفتوں کے دوران متوقع بارش اور ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافہ سے چنے پر جھلساؤکی بیماری کے حملہ کا بھی خدشہ ہے کیونکہ یہ بیماری زیادہ نمی اور موزوں درجہ حرارت پر نشوونما پاکر وبائی صورت اختیار اور کاشتہ چنے کی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے جو کہ پیداوار میں خاطرخواہ کمی کا باعث بنتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جھلساؤ کی وجہ سے فصل پر ابتدائی طور پر پودے کے تمام پتوں پر خاکی بھورے رنگ کے دھبے نمودار ہوتے ہیں لہٰذاکاشتکاربیماری کی علامات نظر آنے پر کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417598

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں