چن وین جنگ اور لڈمیلا سیمسنووا جاپان اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

134
Tennis Championship
Tennis Championship

ٹوکیو۔24ستمبر (اے پی پی):چن وین جینگ اور لڈمیلا سیمسنووا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل مرحلے میں چن وین جنگ نے ویرونیکا کدرمتووا اور لڈمیلا سیمسنووا نے چانگ شوائی کو شکست دی، ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام جاپان اوپن کے دلچسپ مقابلے ٹوکیو میں جاری ہیں،

سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں چین کی چن وین جنگ نے فورتھ سیڈ روسی کھلاڑی ویرونیکا کدرمتووا کو سخت مقابلے کے بعد 7-5، 3-6 اور 6-7 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں روس کی لڈمیلا سیمسنووا نے چین کی چانگ شوائی کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 6-7 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔