پیرس۔2اگست (اے پی پی):چین کی نامور شٹلر سٹار چن کنگچن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیا یفان پر مشتمل چینی جوڑی پیرس اولمپکس بیڈمنٹن ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔چین کی نامور شٹلر سٹار چن کنگچن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیا یفان پر مشتمل چینی جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پرلی ٹین اور ان کی ہم وطن جوڑی دار تھینا مرلی دھرن پر مشتمل ملائیشیاکی جوڑی کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں بیڈمنٹن ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں چین کی نامور شٹلر سٹار چن کنگچن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیا یفان پر مشتمل چینی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف پرلی ٹین اور ان کی ہم وطن جوڑی دار تھینا مرلی دھرن پر مشتمل ملائیشیاکی جوڑی کو 1-2 سیٹس سے شکست دی۔چین کی نامور شٹلر سٹار چن کنگچن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیا یفان پر مشتمل چینی جوڑی کی فتح کا سکور 12-21 ،21-18اور 15-21تھا۔فاتح جوڑی کا طلائی تمغہ کے لئے میچ ہم وطن جوڑی سے ہوگا۔