چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے 137 افراد جاں بحق ہوئے، این سی او سی

95
بیس ممالک کے سفارتکاروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے افسران کا این سی او سی کا دورہ، کورونا وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 137 افراد جاں بحق اور 5445 مزید مثبت کیسز آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 83 ہزار 298 ہو گئی ہے۔ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں جاں بحق ہونے والے 137 مریضوں میں سے 122 ہسپتالوں اور 15 اپنے گھروں میں قرنطینہ کے دوران انتقال کر گئے۔ ان میں سے 53 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے ۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہوئیں۔ ملک میں 85 فیصد وینٹی لیٹرز، مردان میں 95 ، گوجرانوالہ میں 88 اور لاہور میں 82 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔ اس کے علاوہ آکسیجن بیڈز گوجرانوالہ میں 85 فیصد، پشاور میں 72 فیصد، نوشہرہ میں 68 فیصد اور سوات میں 65 فیصد زیر استعمال ہیں۔ ملک بھر میں 549 کے لگ بھگ مریض وینٹی لیٹرزپر ہیں۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپر نہیں ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 68002 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 109، پنجاب میں 41 ہزار 74، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 27 ، اسلام آباد میں 4 ہزار 233، بلوچستان میں 710، گلگت بلتستان میں 247 اور آزاد جموں و کشمیر میں 602 ٹیسٹ شامل ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے 6 لاکھ 67 ہزار 131 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جو کہ ایک نمایاں تعداد ہے۔ اس وباء سے لیکر اب تک 7 لاکھ 66 ہزار 882 کیسز سامنے آئے، ان کا علاج کیا گیا۔ ان میں سے آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 741، بلوچستان 21 ہزار، گلگت بلتستان 5 ہزار 191، اسلام آباد 70 ہزار 609، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 7 ہزار 309، پنجاب 2 لاکھ 73 ہزار 566 اور سندھ 2 لاکھ 73 ہزار 466 مریض شامل ہیں۔ یہ وباء پھیلنے سے اب تک ملک میں 16 ہزار 453 اموات ہوئی ہیں، ان میں سے 4 ہزار 556 سندھ میں ہوئی ہیں، ان میں سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 افراد ہسپتال میں جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں اب تک 7 ہزار 561 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 104 اموات ہوئی ہیں۔ ان میں سے 89 ہسپتالوں میں اور 15 ہسپتال سے باہر جاں بحق ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 920 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں سے پیر کو 21 ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 645 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہسپتال میں انتقال کر گئے، بلوچستان میں 225 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ان میں سے دو پیر کو ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ گلگت بلتستان میں 104 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ان میں سے ایک گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔ آزاد جموں و کشمیر میں 422 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ان میں سے تین پیر کو ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 12 لاکھ 72 ہزار 531 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ 630 ہسپتالوں میں کورونا کے علاج معالجے کی سہولت موجود ہے۔ ملک بھر کے ہسپتالوں میں پانچ ہزار 314 کورونا کے مریض داخل ہیں۔