اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 42 اموات ہوئیں جن میں سے 17 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 60 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 45 فیصد,لاہور میں 55 فیصد،ملتان میں 85 فیصد اور سرگودھا میں 67 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 46 فیصد،پشاور میں 46 فیصد،ملتان میں 56 فیصد اور سرگودھا میں 50 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 44 ہزار 958 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 375,
پنجاب میں 13 ہزار 962، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 418،اسلام آباد میں 4 ہزار 134، بلوچستان میں 856,گلگت بلتستان میں 449 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 764 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 57 ہزار 322 ہو چکی ہے۔
بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 493 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 50 ہزار 42 ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 36 ہزار 888 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990, بلوچستان میں 32 ہزار 837, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289, اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 913، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 72 ہزار 766،پنجاب میں 4 لاکھ 27 ہزار 583 اور سندھ میں 4 لاکھ 54 ہزار 510 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 524 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 327 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 535 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،
خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 488 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 910 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 346 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،
گلگت بلتستان میں 184 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 734 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 91 لاکھ 47 ہزار 75 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 4 ہزار 503 مریض زیر علاج ہیں۔