اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 73 اموات ہوئیں جن میں سے 22 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 714 افراد کے کوویڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔
ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کوویڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 53 فیصد,لاہور میں 51 فیصد،ملتان میں 75 فیصد اور سرگودھا میں 48 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 73 فیصد،فیصل آباد میں 54 فیصد،بہاولپور میں 61 فیصد اور سرگودھا میں 80 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 56 ہزار 733 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 18 ہزار 599, پنجاب میں 19 ہزار 572، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 813،اسلام آباد میں 4 ہزار 78، بلوچستان میں 1 ہزار 161,گلگت بلتستان میں 564 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 946 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 8 ہزار 339 ہو چکی ہے۔
بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوویڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 529 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 532 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 33 ہزار 490, بلوچستان میں 32 ہزار 658, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 198, اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 293، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 69 ہزار 429،پنجاب میں 4 لاکھ 16 ہزار 901 اور سندھ میں 4 لاکھ 46 ہزار 840 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار 938 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 192 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 12 ہزار 291 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 25 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 310 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،
اسلام آباد میں کل 892 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 344 اموات، گلگت بلتستان میں 182 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 727 اموات ہو چکی ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے 1 کروڑ 86 لاکھ 25 ہزار 952 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 5 ہزار 761 مریض زیر علاج ہیں۔