اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث کے خیبرپختونخوا کے بعد اسلام آباد میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 3 اموات ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 250 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 16 فیصد،لاہور میں 12 فیصد،سرگودھا میں 20 فیصد اور ملتان میں 19 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 29 فیصد،لاہور میں 17 فیصد،سرگودہا میں 20 فیصد اور اسلام آباد میں 14 فیصد مریض ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 36 ہزار 944 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 489، پنجاب میں 15 ہزار 149، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 303،اسلام آباد میں 5 ہزار 102، بلوچستان میں 512،گلگت بلتستان میں 246 ٹیسٹس، آزاد کشمیر میں 143 ٹیسٹ شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 584 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 78 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 120 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار 543 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 615، بلوچستان میں 33 ہزار 536، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426، اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 146، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 8 ہزار 710،پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 937 اور سندھ میں 4 لاکھ 78 ہزار 173 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 839 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 638 اموات، پنجاب میں 13 ہزار 52 اموات،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 894 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 963 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 363 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 743 اموات ہو چکی ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 26 لاکھ 1 ہزار 431 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 773 مریض زیر علاج ہیں۔