چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 12 نئے کیسز،66 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

59

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 66 اموات ہوئیں جن میں سے 19 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 12 افراد کے کوویڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کوویڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 69 فیصد,لاہور میں 49 فیصد،ملتان میں 76 فیصد اور سرگودھا میں 55 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 63 فیصد،بنوں میں 67 فیصد،گجرات میں 63 فیصد اور سرگودھا میں 57 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 56 ہزار 778 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 18 ہزار 225, پنجاب میں 18 ہزار 399، خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 207،اسلام آباد میں 5 ہزار 135، بلوچستان میں 1 ہزار 289,گلگت بلتستان میں 544 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 979 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 236 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کوویڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 553 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 581 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 33 ہزار 551, بلوچستان میں 32 ہزار 671, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 204, اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 549، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 69 ہزار 972،پنجاب میں 4 لاکھ 18 ہزار 196 اور سندھ میں 4 لاکھ 47 ہزار 678 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 4 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 210 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 319 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 329 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 893 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 344 اموات، گلگت بلتستان میں 182 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 727 اموات ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 86 لاکھ 82 ہزار 730 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 5 ہزار 590 مریض زیر علاج ہیں۔