اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 19 اموات ہوئیں جن میں سے 11 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 347 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 18 فیصد،بہاولپور میں 16 فیصد,لاہور 16 فیصد اور اسلام آباد میں 16 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 27 فیصد،مظفر آباد میں 22 فیصد،صوابی میں 21 فیصد اور گلگت میں 91 فیصد مریض ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 245 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 16 ہزار 516، پنجاب میں 15 ہزار 247، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 225،اسلام آباد میں 1 ہزار 771، بلوچستان میں 672،گلگت بلتستان میں 293، آزاد کشمیر میں 521 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 7 ہزار 934 ہو چکی ہے۔
بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 198 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 299 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 20 ہزار 558، بلوچستان میں 27 ہزار 419، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 427 ، اسلام آباد میں 82 ہزار 969، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 38 ہزار 533،پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 852 اور سندھ میں 3 لاکھ 40 ہزار 902 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 427 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 520 اموات جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں 10 ہزار 776 اموات جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 340 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 780 اموات جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جانبحق ہوا،بلوچستان میں کل 312 اموات، گلگت بلتستان میں 111 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 588 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار 275 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 158 مریض زیر علاج ہیں۔