چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2697 نئے کیسز,56 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں ریکارڈ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

66
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس، ملک میں بیماری کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 56 اموات ہوئیں جن میں سے 18 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 697 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 70 فیصد,لاہور میں 36 فیصد,فیصل آباد میں 29 فیصد اور بہاولپور میں 32 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 37 فیصد،صوابی میں 41 فیصد،گوجرانوالہ میں 42 فیصد اور ملتان میں 50 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 55 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 18 ہزار 340, پنجاب میں 22 ہزار 339, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 18, اسلام آباد میں 4 ہزار 601, بلوچستان میں 1 ہزار 420,گلگت بلتستان میں 401, آزاد کشمیر میں 846 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 39 ہزار 322 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 464 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 878 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 170, بلوچستان میں 25 ہزار 83, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 572، اسلام آباد میں 81 ہزار 116, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 32 ہزار 170، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 73 اور سندھ میں 3 لاکھ 16 ہزار 752 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 736 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 14 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

پنجاب میں 9 ہزار 982 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 60 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 757 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 276 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 540 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 31 لاکھ 69 ہزار 358 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 331 مریض زیر علاج ہیں۔