چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2869 کیس،104 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

79
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2869 کیس،104 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 104 اموات ہوئیں جن میں سے 49 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 869 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 73 فیصد,لاہور میں 63 فیصد,پشاور میں 41 فیصد اور گوجرانولہ میں 52 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 51 فیصد،صوابی میں 60 فیصد،گوجرانوالہ میں 64 فیصد اور ملتان میں 54 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 616 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 783, پنجاب میں 14 ہزار 111,

خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 602, اسلام آباد میں 3 ہزار 96, بلوچستان میں 1 ہزار 88,گلگت بلتستان میں 273, آزاد کشمیر میں 663 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 71 ہزار 692 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 623 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 536 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 18 ہزار 56, بلوچستان میں 23 ہزار 655, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407، اسلام آباد میں 78 ہزار 560, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 25 ہزار 392، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117 اور سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار 210 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 765 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

پنجاب میں 9 ہزار 188 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 مریض ہسپتالوں میں اور 14 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 668 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

اسلام آباد میں کل 718 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 255 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات،

آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 509 اموات۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 875 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 5 ہزار 184 مریض زیر علاج ہیں۔