اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخواہ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 78 اموات ہوئیں جن میں سے 31 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 447 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 69 فیصد,لاہور میں 67 فیصد,پشاور میں 50 فیصد اور گوجرانولہ میں 79 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 52 فیصد،سوات میں 44 فیصد،گوجرانوالہ میں 51 فیصد اور ملتان میں 61 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 37 ہزار 756 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 486, پنجاب میں 10 ہزار 290, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 180,
اسلام آباد میں 2 ہزار 816, بلوچستان میں 1 ہزار 57,گلگت بلتستان میں 295, آزاد کشمیر میں 632 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار 105 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 652 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار 375 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 17 ہزار 945, بلوچستان میں 23 ہزار 447, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 388، اسلام آباد میں 78 ہزار 200, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 24 ہزار 484،
پنجاب میں 3 لاکھ 19 ہزار 365 اور سندھ میں 2 لاکھ 92 ہزار 644 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 993 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 742 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں اور 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 9 ہزار 58 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں اور 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 615 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،
اسلام آباد میں کل 715 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 248 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،
گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 508 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 22 لاکھ 28 ہزار 427 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 5 ہزار 342 مریض زیر علاج ہیں۔