اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 104 اموات ہوئیں جن میں سے 43 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 256 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 68 فیصد,لاہور میں 58 فیصد,پشاور میں 37 فیصد اور بہاولپور میں 48 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 42 فیصد،صوابی میں 47 فیصد،گوجرانوالہ میں 51 فیصد اور ملتان میں 60 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 41 ہزار 771 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 41, پنجاب میں 16 ہزار 51, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 198, اسلام آباد میں 2 ہزار 814, بلوچستان میں 1 ہزار 521,گلگت بلتستان میں 342, آزاد کشمیر میں 804 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 99 ہزار 951 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 567 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار 371 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 18 ہزار 360, بلوچستان میں 24 ہزار 64, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 439، اسلام آباد میں 79 ہزار 552, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 27 ہزار 609، پنجاب میں 3 لاکھ 29 ہزار 913 اور سندھ میں 3 لاکھ 1 ہزار 247 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار 856 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 835 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں 9 ہزار 563 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 50 مریض ہسپتالوں میں اور 13 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 827 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 735 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 270 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 519 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 25 لاکھ 52 ہزار 339 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 994 مریض زیر علاج ہیں۔