چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3270 کیس ،72 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کی گئیں ، این سی او سی

54
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3270 کیس ،72 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کی گئیں ، این سی او سی
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3270 کیس ،72 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کی گئیں ، این سی او سی

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 72 اموات ہوئیں جن میں سے 27 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 270 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 52 فیصد,لاہور میں 52 فیصد،پشاور میں 32 فیصد اور اسلام آباد میں 57 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 62 فیصد،اسلام آباد میں 51 فیصد،گجرات میں 86 فیصد اور راولپنڈی میں 37 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 39 ہزار 742 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 622, پنجاب میں 20 ہزار 279, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 278, اسلام آباد میں 5 ہزار 384, بلوچستان میں 249,گلگت بلتستان میں 246, آزاد کشمیر میں 684 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 271 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 334 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 535 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 33 ہزار 741 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 11 ہزار 792, بلوچستان میں 19 ہزار 347, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 974، اسلام آباد میں 52 ہزار 676, خیبر پختونخوا میں 80 ہزار 519، پنجاب میں 2 لاکھ 969 اور سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 464 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 935 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 479 اموات، پنجاب میں 6 ہزار 39 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 50 مریض ہسپتالوں میں اور 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 225 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 548 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 203 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 338اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 98 لاکھ 57 ہزار 233 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 3 ہزار 19 مریض زیر علاج ہیں۔