چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4468 کیس ،67 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کی گئیں ، این سی او سی

94
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4468 کیس ،67 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کی گئیں ، این سی او سی
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4468 کیس ،67 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کی گئیں ، این سی او سی

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئیں جن میں سے 22 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 468 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 72 فیصد,لاہور میں 57 فیصد،گوجرانوالہ میں 60 فیصد اور اسلام آباد میں 62 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 73 فیصد،سوات میں 61 فیصد،گجرات میں 89 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 134, پنجاب میں 16 ہزار 473, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 29, اسلام آباد میں 6 ہزار 601, بلوچستان میں 656,گلگت بلتستان میں 311, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 75 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 282 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 394 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 384 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 12 ہزار 245, بلوچستان میں 19 ہزار 453, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 990، اسلام آباد میں 55 ہزار 56, خیبر پختونخوا میں 83 ہزار 630، پنجاب میں 2 لاکھ 10 ہزار 95 اور سندھ میں 2 لاکھ 64 ہزار 355 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار 158 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 487 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 6 ہزار 190 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43 مریض ہسپتالوں میں اور 5 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 274 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 557 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 205 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 342 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 2 لاکھ 1 ہزار 70 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 3 ہزار 426 مریض زیر علاج ہیں۔