
اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 98 اموات ہوئیں جن میں سے 31 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 329 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 81 فیصد,لاہور میں 75 فیصد،گوجرانوالہ میں 84 فیصد اور اسلام آباد میں 58 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 83 فیصد،سوات میں 63 فیصد،گجرات میں 73 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 49 ہزار 816 ٹیسٹ کیے گئے
جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 411, پنجاب میں 21 ہزار 325, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 198, اسلام آباد میں 8 ہزار 292, بلوچستان میں 816,گلگت بلتستان میں 474, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 65 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 399 ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 467 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار 994 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873, بلوچستان میں 19 ہزار 999, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 70، اسلام آباد میں 63 ہزار 499, خیبر پختونخوا میں 94 ہزار 499، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584 اور سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 612 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 124 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 520 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں 6 ہزار 793 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 55 مریض ہسپتالوں میں اور 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 519 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 591 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 212 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 386 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 5 لاکھ 84 ہزار 877 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 4 ہزار 726 مریض زیر علاج ہیں۔