چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5139 کیس ،100 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

123
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5139 کیس ،100 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5139 کیس ،100 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):10 اپریل گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 100 اموات ہوئیں جن میں سے 31 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 139 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 81 فیصد,لاہور میں 79 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور اسلام آباد میں 53 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 77 فیصد،سوات میں 64 فیصد،گجرات میں 71 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 69 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 448, پنجاب میں 21 ہزار 184, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 848, اسلام آباد میں 7 ہزار 888, بلوچستان میں 1 ہزار 35,گلگت بلتستان میں 486, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 180 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 561 ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے

جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 501 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 78 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 968 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 14 ہزار 260, بلوچستان میں 20 ہزار 178, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 103، اسلام آباد میں 64 ہزار 902, خیبر پختونخوا میں 97 ہزار 318، پنجاب میں 2 لاکھ 45 ہزار 923 اور سندھ میں 2 لاکھ 68 ہزار 284 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 329 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 523 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں 6 ہزار 908 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 50 مریض ہسپتالوں میں اور 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 586 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 601 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 213 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 395 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 6 لاکھ 88 ہزار 894 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 4 ہزار 858 مریض زیر علاج ہیں۔