
اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوامیں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 105 اموات ہوئیں جن میں سے 33 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں
۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 312 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 81 فیصد ,لاہور میں 79 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور بہاولپور میں 68 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 84 فیصد،راولپنڈی میں 64 فیصد،گجرات میں 80 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 54 ہزار 948 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 392, پنجاب میں 25 ہزار 871, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 90, اسلام آباد میں 8 ہزار 711, بلوچستان میں 1 ہزار 257,گلگت بلتستان میں 467, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 160 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 25 ہزار 789 ہو چکی ہے۔
گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 509 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 69 ہزار 811 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 14 ہزار 69, بلوچستان میں 20 ہزار 97, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 97، اسلام آباد میں 64 ہزار 173, خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295 اور سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 970 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 229 ہے
جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 521 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 6 ہزار 851 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 52 مریض ہسپتالوں میں اور 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 553 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 597 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 213 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 391 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار 825 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 4 ہزار 787 مریض زیر علاج ہیں۔