چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2839 کیس، 40 اموات رپورٹ ، 33 ہزار 302ٹیسٹ کیے گئے ، ایکٹو کیسز کی تعداد 48576 ہو گئی،این سی او سی

81

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی وباکے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 839 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 40 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 37 افراد ہسپتالوں میں اور 3مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 33 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 81, پنجاب میں 10 ہزار 825, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 624, اسلام آباد میں 5 ہزار 146, بلوچستان میں 477,گلگت بلتستان میں 350، آزاد کشمیر میں 796ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 41ہزار 423 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 757وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 300مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 576 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24ہے ۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 55 لاکھ 8 ہزار 810 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 614 ہسپتالوں میں 2 ہزار 543 مریض زیر علاج ہیں