اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 245 افراد کے کورونا ٹیسٹس مثبت آئے جبکہ 40 افراد اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 39 افراد ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ملک کے چار بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کورونا کے مثبت مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے لاہور میں 35 فیصد،اسلام آباد میں 35 فیصد،پشاور میں 26 فیصد،ملتان میں 25 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے گجرات میں 61 فیصد،پشاور میں 37 فیصد،ملتان میں 24 فیصد،لاہور میں 24 فیصد فیصد مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 24 ہزار 139 ہے۔ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34 ہزار 754 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 863،پنجاب میں 12 ہزار 49،خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 430،اسلام آباد میں 3 ہزار 456،بلوچستان میں 725،گلگت بلتستان میں 467 اور آزاد کشمیر میں 764 ٹیسٹس کیے گئے۔اب تک ملک بھر سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 840 ہو چکی ہے۔
اس وقت آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کیلئے مختص شدہ وینٹیلیٹرز پر 241 مریض زیر علاج ہیں۔ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہے جن میں سے آزاد جموں کشمیر میں 9 ہزار 673 کیسسز،بلوچستان میں 18 ہزار 967،گلگت بلتستان میں 4 ہزار 947،اسلام آباد میں 43 ہزار 145، خیبرپختونخواہ میں 70 ہزار 493،پنجاب میں 1 لاکھ 66 ہزار 242 اور سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 39 کورونا کے مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے اب تک 12 ہزار 527 اموات ہو چکی ہیں جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 267 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 5 ہزار 166 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 20 افراد جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
اسلام آباد میں 488 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔بلوچستان میں 199 اموات۔گلگت بلتستان میں 102 اموات۔آزاد کشمیر میں 285 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کورونا کے 86 لاکھ 2 ہزار 515 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 70 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔