چوبیس گھنٹوں کے دوران 2,775 کیسز، 59 اموات رپورٹ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

70

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں189 اضافی آکسیجن کی سہولت والے بستروں کا اضافہ کر دیا گیا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 775 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے، 59 افراد اس بیماری سے اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار 41 ٹیسٹ کئے گئے ابھی تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 84 ہزار 168 ہے۔کووڈ۔19کے مریضوں کے لیے مختص کیے گئے 1 ہزار 562 وینٹیلیٹر میں سے491 وینٹیلیٹر پر مریض داخل ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 615 ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 745 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 962، بلوچستان میں 9 ہزار 946، گلگت بلتستان میں 1 ہزار 398 ، اسلام آباد میں 11 ہزار 981 ، خیبرپختونخوا میں 24 ہزار 303، پنجاب میں 71 ہزار 987 اور سندھ میں 75 ہزار 168 مریض ہیں۔ اس وقت کووڈ۔19سے ملک بھر میں ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار 962 ہے جس میں سے سندھ میں 1 ہزار 178، پنجاب میں 1 ہزار 629 ، خیبرپختونخوا میں 879، اسلام آباد میں 119، بلوچستان میں 109، گلگت بلتستان میں 23، آزاد کشمیر میں 25 اموات ہوئیں۔ اب تک کورونا وائرس کے 11 لاکھ 93 ہزار 17 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کرونا کے علاج کیلئے 768 ہسپتالوں میں 4 ہزار 978 مریض زیر علاج ہیں۔