- Advertisement -
میلبورن۔ 29 دسمبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لئے اور اسے حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 61 رنز درکار ہیں اور ابھی اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں، ڈیوڈ وارنر 40 اور کپتان سٹیون سمتھ 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جیمز اینڈرسن اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ لی، دریں اثناءانگلش ٹیم پہلی اننگز میں 491 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی، ایلسٹرکک ایک اینڈ پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کینگروز باﺅلرز کے سامنے ڈٹے رہے، انہوں نے 244 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، پیٹ کمنز نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83365
- Advertisement -