دھرم شالا ۔ 26 مارچ (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دھرم شالا میں جاری سیریز چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لئے اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کےلئے 52 رنز درکار ہیں، لوکیش راہول اور چیتشوار پجارا نے نصف سنچریاں بنائیں، وردھیمن ساہا 10 اور روندرا جدیجا 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، نیتھن لائن نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔