چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز مینز والی بال، پاکستان نے فلسطین کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی

93

باکو ۔ 18 مئی (اے پی پی) چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز مینز والی بال ایونٹ میں پاکستان نے فلسطین کو 3-0 سیٹس سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی، گرین شرٹس کو پہلے دو میچز میں میزبان آذربائیجان اور ترکی کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ روز کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فلسطین کو 3-0 سیٹس سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے