مانچسٹر ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہوا اور پورے دن میں صرف 44 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا لئے تھے۔ 28 کے سکور پر دونوں اوپنرز کے آﺅٹ ہونے کے بعد سٹیون سمتھ اور مارنس لبوشگنی نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 116 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا، لبوشگنی 67 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے تاہم سمھ 60 اور ٹریوس ہیڈ 18 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ سٹورٹ براڈ نے 2 اور کریگ اوورٹن نے 1 کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔