26.6 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںچوتھے ایمبیسڈر پروگرام کے منتخب طلبہ کیلئے سکھر آئی بی اے میں...

چوتھے ایمبیسڈر پروگرام کے منتخب طلبہ کیلئے سکھر آئی بی اے میں 21 جنوری کو ورکشاپ کا انعقاد ہوگا

- Advertisement -

سکھر۔ 20 جنوری (اے پی پی):چوتھے ایمبیسڈر پروگرام کے منتخب طلبہ کیلئے سکھر آئی بی اے میں 21 جنوری کو ورکشاپ کا انعقاد ہوگا۔ پی آر او کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 21 جنوری کو سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ یہ ورکشاپ چوتھے ایمبیسیڈر پروگرام کے لیے منتخب طلبہ کے لیے منعقد کی جا رہی ہے، جنہیں امبودس مین سندھ کے ایمبیسیڈر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ورکشاپ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ہوگی۔اس ورکشاپ کی صدارت امبودس مین سندھ محمد سہیل راجپوت کریں گے۔یہ پروگرام انٹرنیشنل امبودس مین انسٹی ٹیوٹ (IOI) کے ریجنل سبسڈی کے تحت سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر کے سٹوڈنٹ افیئرز آفس کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548781

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں