اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 14ویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے، ٹورنامنٹ 15 جولائی سے سری لنکا میں شروع ہوگا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں ان کھلاڑیوں میں عنایت اللہ خان، محمد امجد اسلم، ارسلان جمشید، فقیر حسین، محمد رفیع، عبیداللہ، محمد عبداللہ، فضل الرحمان، جواد علی، محمد عثمان، محمد ذاکر، محمد سمیر زوار، عمیر امدا بھٹی، طارق ندیم، محمد حارث، ارشد محمود، محمد صادق، احتشام اکرم، محمد تیمور جاوید، محمد زوہیب ملک، احتشام الحق، حسیب اللہ خان، سید امین آفریدی اور محمد اویس شامل ہیںان کھلاڑیوں کو کوچزمصدق حنیف اور سید بابر علی شیرازی تربیت دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ14ویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، بھارت، ایران، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں