چوری،منشیات فروشی،شراب سپلائی،غیر قانونی اسلحہ ودیگر جرائم میں ملوث 25ملزمان گرفتار

120
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔3نومبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری،منشیات فروشی،شراب سپلائی،غیر قانونی اسلحہ ودیگر جرائم میں ملوث 25ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس نے 02رکنی چور گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں طلحہ اور زین العابدین شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 40ہزار روپے،02موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد ہوا۔

ائیرپورٹ پولیس نے ملزم اسماعیل سے 02کلو500گرام چرس،مندرہ پولیس نے ملزم رحیم سے 01کلو800گرام چرس،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم محمد اسماعیل سے 600گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم ولید سے 560گرام چرس برآمدکرلی۔ائیرپورٹ پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 05ملزمان عبد الرحمان،کاشف،فخر،حسنین اور سہیل عباس کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے سامان آتش بازی اور شراب برآمد ہوئی،سول لائن پولیس نے 02ملزمان صمد خان اور فرحان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 25انار،05چھوٹے گولے اور پٹاخے برآمد ہوئے۔

گنجمنڈی پولیس نے ملزم رحمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،رتہ امرال پولیس نے ملزم جہانگیر سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،پیرودھائی پولیس نے ملزم اسد سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم وسیم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملز م وقار سے 10لیٹر شراب،ملزم اعجاز سے 10لیٹر شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم عدنان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عبد الحسیب سے 01آہنی مکہ،جاتلی پولیس نے ملزم احتشام سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم اللہ بچایا سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،کہوٹہ پولیس نے ملزم حیدر علی سے15بوتل شراب،ملزم حسنین علی سے 10بوتل شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔