ملتان۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس یوایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی چوری اورغیرقانونی گیس کا استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں جمعرات کے روز 9 میٹرز منقطع کردئیے گئے۔سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے لو پریشر کی شکایت پر شہر کے مختلف علاقوں سے کمپریسر کےاستعمال پر 6 میٹرمنقطع کر دیئے، ایک صارف نے اپنا میٹر سروس سے دور منتقل کر رکھا تھا، میٹر کو منقطع کردیا گیا۔ایک صارف گیس کےچوری کرنے پر پکڑا گیا۔ جس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف میٹرکی ٹیمپرنگ میں ملوث پایا گیا، میٹر قبضہ میں لیکر مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، علاؤہ ازیں اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514156