چور بھگوڑوں کے کرپٹ ترجمان حواس باختہ ہو چکے ہیں، لفظ "جعلی” شریف خاندان کا برانڈ ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

56
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ چور بھگوڑوں کے کرپٹ ترجمان حواس باختہ ہو چکے ہیں، لفظ "جعلی” شریف خاندان کا برانڈ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی خط ہو یا جعلی رسیدیں، نااہل شریفوں نے دئیے، جعلی فونٹ ہو یا جعلی ویڈیوز، کیلبری کوئین نے پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکائونٹس ہو یا جعلی کمپنیاں، نااہل چھوٹے میاں پیش پیش رہے، جعلی مینڈیٹ ہو یا جعلی بیمار، وہ لندن مفرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چور لٹیروں کے اعصاب پر سوار ہیں، حکومتی کارکردگی سے کرپٹ اشرافیہ کی نیندیں حرام ہیں۔