ملتان۔30جنوری (اے پی پی):چولستان جیپ ریلی 9 فروری سے شروع ہوگی۔۔ٹی ڈی سی پی کے ڈپٹی منیجر شیخ اعجاز نے اے پی پی کو بتایا کہ 17ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 9 فروری سے شروع کی جائے گی جس کے لیے روٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 9 تا 13 فروری کی 5 روزہ جیپ ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں بہاولپور اور بہاولنگر اضلاع میں 425 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل 2روٹس کو حتمی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جیپ ریلی کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور تکنیکی جانچ 9 فروری کو ٹی ڈی سی پی ریزورٹ ڈیراور میں ہوگی تمام کیٹیگریز کا کوالیفائنگ راونڈ 10 فروری کو ہوگا جبکہ پہلا راونڈ موڈیفائیڈ کیٹیگری ریس 11 فروری کو منعقد ہو گی اسی طرح سٹاک، ویمن کیٹیگری ریس اور ڈرٹ بائیک ریس 12 فروری ،
کیٹگری اور پیرا گلائیڈنگ ریس اختتامی دن منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امید ہے کہ تقریباً 150 ریسرز جیپ ریلی میں شرکت کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=292959