چولستان میں پانی کی فراہمی 24 گھنٹے یقینی بنائی جارہی ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے

143
PDMA
PDMA

لاہور۔26مئی (اے پی پی):چولستان کے باسیوں کو ہیٹ ویو میں صاف پانی کی ترسیل کا سلسلہ جا ری ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیٹ ویو صورتحال ہونے کے باوجود چولستان میں پانی کی فراہمی24 گھنٹے یقینی بنائی جارہی ہے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے چولستان میں پانی کی فراہمی کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہے ہیں، پائپ لائنز اور واٹر بازرز کے ذریعے دور دراز علاقوں کو پانی مہیا کیا جا رہا ہے،چولستان والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کاکہنا تھا کہ چولستان میں پانی بنیادی ضرورت اور گرمی میں اس کی فراہمی ناگزیر ہے،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہیٹ ویو قدرتی آفت ہے جس سے نمٹنے کے لئے ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں،صحرا میں صاف پانی کی فراہمی بڑاچیلنج ہے تاہم اس مسئلہ سے نمٹ لیں گے۔