لاہور۔19مئی (اے پی پی):ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی اورہسپتالوں میں ہیٹ ویو کائونٹرز قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع میں ہیٹ سٹروک سے بچائو اور میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے کیمپس لگائے گئے ہیں اور ہیٹ سٹروک سے بچا ئوکیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے،عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں،بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ گرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں ،سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں جبکہ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122 پر کال کریں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598833