اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کو 2017ءتک مکمل کرلیا جائے گا جس سے صوبہ پنجاب میںصنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ کمپنی (پی آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین رضوان خالد بٹ نے کہا کہ صوبے میں صنعتی شعبہ کی ترقی اور استحکام کے لئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم اپیریل پارک ‘ چونیاں اور رحیم یار خان کے انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے ملک میں صنعتی و کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے لاکھوں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے