22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںچون سالہ امریکن خاتون پاکستانی پروفیسر سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

چون سالہ امریکن خاتون پاکستانی پروفیسر سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

- Advertisement -

پشاور۔ 17 اگست (اے پی پی):ایک اور غیرملکی خاتون محبت کی خاطردیر پہنچ گئی۔ 54 سالہ امریکن خاتون اپنے محبوب پروفیسر ڈاکٹر عباس سکنہ اسنبڑ دیرلوئر سے شادی کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ڈی ایس پی چکدرہ بخت جمال کے مطابق 15 اگست کو آنے والی امریکن خاتون کو این اوسی نہ ملنے کی وجہ سے دیرلوئر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ مذکورہ خاتون پروفیسر ڈاکٹر عباس کے ساتھ ضلع ملاکنڈ میں ایک نجی ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عباس اور امریکن خاتون کی دو سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ امریکن خاتون دیر لوئر کے رہائشی ڈاکٹر عباس سے شادی کی خواہشمند ہے۔پروفسیر ڈاکٹر عباس کی عمرتقریبا 32 سال ہے اور انہوں نے چائنہ سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ ادھر سیکورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکن خاتون واپس جانے کو تیار نہیں اور دیرلوئر اپنے دوست پروفیسر ڈاکٹر عباس کے گھر جانا چاہتی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق امریکن خاتون کی تمام سفری دستاویزات درست ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے اس سے قبل انجو نامی لڑکی بھی ہندوستان سے دیر بالا آئی ہے۔ انجو 22 جولائی کو بھارت سے دیربالا آئی تھی۔ انجو اور نصر اللہ کے درمیان سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی جو بعد میں پیار میں تبدیل ہوئی اور وہ نصر اللہ سے ملنے پاکستان کے علاقہ دیر بالا آئی۔دیربالا آنے کے بعد انجو نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرلیا اور اسلامی نام فاطمہ رکھا نصراللہ اور فاطمہ کا نکاح بھی ہوچکا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380171

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں