18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںچوہدری شافع حسین کا فیضان مدینہ گجرات کادورہ،تدریسی عمل کا مشاہدہ، علما...

چوہدری شافع حسین کا فیضان مدینہ گجرات کادورہ،تدریسی عمل کا مشاہدہ، علما ء کرام سے ملاقات کی

- Advertisement -

لاہور۔9مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے فیضان مدینہ گجرات کادورہ کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ اور تدریسی عمل کاجائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے ادارے کے منتظمین اور علما کرام سے ملاقاتیں کیں جبکہ علما ء نے چوہدری شافع حسین کو اوقاف کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکبادی۔اس موقع پرصوبائی وزیر اوقاف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت علما کرام کی تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،علماء کی تجاویز کی روشنی میں محکمہ اوقاف کے امور میں بہتری لائی جائے گی اور علماء کی مشاورت سے دینی علوم کی ترویج کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے کہا کہ اسلام امن،رواداری،محبت اور انسان دوستی کا مذہب ہے،ملک کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے صوفیا کرام کی تعلیمات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے،محراب و منبر استحکام پاکستان کا ضامن اور علما کرام ودینی قوتوں کو قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔اس موقع پرفیضان مدینہ منتظمین نے صوبائی وزیر کو ادارے میں جاری دینی تعلیمات کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570604

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں