اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام چوہدری ظہور الہی شہید سرکل گولڈ کبڈی کپ (کل) جمعرات سے گجرات میں شروع ہوگا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کے مطابق ٹورنامنٹ میں 13 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔