اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے چاند دیکھنے سے متعلق پہلی پاکستانی سرکاری ویب سائٹ اور کلینڈر کا باضابطہ اجراءکر دیا۔اجراءکی تقریب اتوار کو پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) میں منعقد ہوئی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ قمری کلینڈر کے مطابق عید الفطر پانچ جون بروز بدھ جبکہ عید الضحی 12اگست کو ہو گی۔انہوں نے نیا قمری کلینڈر کی تیاری میں ماہرین کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ویب سائٹ کا نام ”مون سائٹنگ پاکستان“ ہے جس میں نہ صرف پانچ سال کیلئے اہم اسلامی دنوں اورتہواروں کیلئے تاریخوں کا تعین کیا گیا ہے بلکہ ویب سائٹ میں چاند کی پوزیشن بھی چیک کیا جاسکتا ہے۔