مظفر آباد۔ 31 مئی (اے پی پی):سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے بھائی اور وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید کے تایا حاجی عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قانون سازاسمبلی چوہدری لطیف اکبر،وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینئر مشیر چوہدری محمد ریاض، سابق مشیر راجہ مبشر اعجاز،سابق مشیر چوہدری فخر زمان، ڈائریکٹر جنرل نیکٹا ڈاکٹر خالد محمود چوہان،ناصر خان، ممتاز برطانوی بزنس مین میاں مقبول احمد،پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری رابطہ عامر ذیشان جرال، ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میرپور کے سابق صدر ذوالفقار احمد راجہ ایڈووکیٹ، سابق ڈائریکٹرجنرل کشمیرسیل ندیم قاسمی، سابق مشیر سید اعزادار شاہ کاظمی نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا ۔
اس موقع پر طاہر حمزہ، چوہدری ارشد محمود،ریاض جرال،وجہیہ جرال، کشمیر پریس کلب میرپور کے نائب صدر رانامحمد شبیر راجوروی،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری بشیر تبسم ایڈووکیٹ و سابق نائب صدر چوہدری عاشق ایڈووکیٹ،اللہ دتہ آرائیں بھی موجود تھے جنہوں نے ان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی اور مرحوم کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603781